اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت: پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں بلدڈونیشن کا انعقاد

کویت(خالد نور سے)پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کویت سے محمد عرفان شفیق کی رپورٹکویت میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیم، پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی جانب سے کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ کویتی، مصری، بھارتی، بنگلہ دیش اور دیگر قومیتوں کے افراد نے بھی بھر پور حصہ لیا۔ بلڈڈونیشن کیمپ میں مختلف رنگ و نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے انسانی خدمت کے عظیم جذبے کے تحت کثیر تعداد میں شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا۔ پاکستانی کمیونٹی کی معتبر شخصیات نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور خون بھی عطیہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان تنظیم کی جانب سے کے کویت میں عطیہ خون کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے صدقہ جاریہ سے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا مثبت پہلو سامنے آتا ہے۔ پاکستان سپورٹس ایسوسئ ایشن کویت کے صدر مقبول احمد نے کہا کہ ہم خدمت انسانی کا یہ عظیم کام جاری رکهیں گے انہوں نے تمام ٹیم اور معاونین کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے بانی اور ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل نے کہا کہ عطیہ خون ایک صدقہ جاریہ اور عظیم انسانی خدمت ہے۔ نائب صدر محمد یونس شاہد نے کہا کہ کامیاب بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد الله رب العزت کے فضل و کرم، بہترین ٹیم ورک اور تمام کمیونٹی کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ ایڈوائزر محمد عرفان شفیق نے کہا کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد میں میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، میڈیا کی خدمات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم نے انتہائی منظم اور احسن انداز میں انتظامی امور کو سرانجام دیا جسکو کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور بلڈ بنک کی انتظامیہ نے بھی سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت انسانی خدمت کے اس عظیم کام کو سر انجام دے کر کویت میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی کی کویت میں موجود نمائندہ تنظیموں کے صدور، کارکنان نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔