اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حالات جیسے بھی ہوں،صوبے کی ترقی پر مصلحت کا شکار نہیں ہونگے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (عادیہ ناز)پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں، صوبے کی ترقی پر مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت سکھر میں ترقیاتی کاموں کے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں فریال تالپور، وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ،  نثار کھڑو، خورشید شاہ، وقار مہدی، ناصر حسین شاہ، سینیٹر اسلام الدین شیخ، انور مہر اور جمیل سومرو نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی پی پی چیئرمین کو   ضلع سکھرکے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔پی پی چئیرمین نے سندھ حکوت کو سکھر میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سکھر شہید بھٹو کا قلعہ ہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیاگیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کے حقوق کی حفاظت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی غیرقانونی کٹوتیوں کے باعث حکومتِ سندھ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہ حالات کیسے بھی ہوں صوبے کی ترقی پر مصلحت کا شکار نہیں ہونگے