اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا بائیو گیس پلانٹ لگانے کی تیاریاں۔ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ملاقات

کراچی (عباس ممتاز) ایشین ڈویلپمینٹ بینک ، ایشیاء بائیو گیس، گرین کلائمنٹ کمپنی کے سی ای او اور ڈپٹی کمشنر ملیر نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد سے اہم ملاقات کی۔ بھینس کالونی کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا بائیو گیس پلانٹ لگانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔بائیو گیس سے پیدا کردہ گیس سے ریڈ لائن بس سروس کو گیس دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ ہزار ٹن گوبر سے شروع کیا جائے گا۔حاصل کردہ فرٹیلائزر سے سندھ بھر کی زمینوں کو زرخیز کر کے کسانوں کو خوشحال اور سندھ و پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سمندر برد ہوجانے والے گوبر کو پلانٹ کے لئے بلا معاوضہ فراہم کیا جائے۔ گا جس سے کیٹل کالونی سے گندگی ختم ہوگی گوبر کو بہانے کے لئے استعمال کردہ بجلی و پانی کی بچت کے ساتھ سمندر سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔ ڈی سی ایف اے پاکستان کے شاکر عمر گُجر نے کہا کہ وہ سندھ گورنمنٹ اور ایشین ڈویلپمینٹ بینک کے پروجیکٹ کی بھرپور مدد کریں گے۔ اس قسم کے پروگرام سے آلودگی اور غربت کا خاتمہ زمینیں زرخیز فارمرز کی ترقی کے راستے کھل جائیں گے۔