اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تبدیلی سرکارکراچی پیکج کے فنڈز سندھ حکومت کے توسط سے خرچ کرنے پر راضی،گورنر سندھ صرف نگرانی کریں گے

کراچی (عباس ممتاز) سندھ حکومت کے موقف کی جیت، کراچی ٹرانسفارم کمیٹی پروفاق کو لکھے گئے خط کا جواب آگیا۔ تبدیلی سرکارکراچی پیکج کے فنڈز سندھ حکومت کے توسط سے خرچ کرے گی۔۔  گورنر سندھ عمران اسماعیل صرف منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کا اختیار صرف  صوبے کے پاس ہے گورنر کو سیاسی معاملات سے اجتناب برتنا چاہیے۔ اس سے پہلےتحریک انصاف سرکار  کراچی ٹرانسفارم کمیٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز گورنر سندھ کے ذریعے خرچ کرنے کا چرچا کرتی رہی لیکن پیر کوکراچی ٹرانسفارم کمیٹی پر شکست کا احساس ہونے پرکمیٹی کا نام سندھ ٹرانسفارم کمیٹی رکھ دیا گیا۔