اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دارالصحت اسپتال پر5لاکھ روپے جرمانہ عائد، نشوا کے والد نے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا دوہرا معیار۔ ایک طرف جعلی ڈگریوں اور بدنظمی پر ایک اسپتال سیل تودوسری جانب ڈاکٹر اور عملے کی غفلت سے نشوہ کی موت پرصرف پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے رپورٹ مرتب کرکے دارالصحت اسپتال پر پانچ لاکھ جرمانہ عائدکر دیا۔ رپورٹ کے مطابق غلط انجکشن سے بچی نشوا کا دماغ متاثر ہوا۔  نشوا کو پوٹاشیم کلورائڈ کا غلط انجیکشن لگایا گیا۔ ہیلتھ کمیشن نے صرف مڈوائف صوبیہ اوراسٹاف آغامعیز کوذمہ دار ٹھرایا۔ رپورٹ میں درالصحت اسپتال سے فوری طور غیرتربیت یافتہ عملے کو فارغ کرنے کا کہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دارالصحت اسپتال میں تین سو زائد غیر تربیت یافتہ علمہ موجود ہے.