اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چودھری تصورحسین کی صدرپی پی پی سعودی عرب کی تقرری پراستقبالیہ

نیوز الرٹ ( خالد چیمہ سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں الطاف حسین نے مقامی ھوٹل میں چودھری تصور حیسن کی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی تقرری پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں سابق وفاقی وزیراور کمیونٹی کی ممتاز شخصیت چودھری شہباز حسین ، سابق ممبرقومی اسمبلی چودھری نذیر جٹ، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین معسود احمد پوری، اور پاکستان جرنلسٹ فورم ملک جاوید، اسد اکرم ،اظہر شفیق، محمد الیاس، آفتاب ترابی،خالد گجر، زمرد خاں سیفی ،اکرم بھٹو اور دیگرنمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز چودھری نے نئے صدرکو اورکارکنوں کو بہت مبارکباد دی ۔انھوں نے امید ظاہر کی نئے ممبران پارٹی کو بے نظیر اور بھٹو کی پارٹی کے نظریات کے مطابق لیکر چلیں گے۔ تصور چوھدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عظم کا ارادہ کیا کہ وہ پارٹی کو اورتمام دوستوں کو ساتھ لیکرچلیں گے۔انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کا صدر نامذد کرنے اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف/ مڈل ایسٹ میاں منیر ہنس نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں خاص طور سے اوورسیز کمیٹی کے ممبران اور گلف پی پی پی کے صدر میاں منیر ھنس کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے جس اعتماد کا اظہاران پر کیا ہے وہ اس ذمے داری کو بخوبی نبھا ئنگے اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ تصور چوھدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ھیں اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اور ہمیں یہاں رھتے ھوے انکے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے ۔