اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مانچسٹر میں انٹرٹیئنمنٹ کیلئے میوزیکل نائٹ پروگرام

برطانیہ ( چوہدری عارف پندھیر سے ) پاکستان سے برطانیہ کے دورہ پر ائ ابھرتی ہوئی گلوکارہ انیقہ علی نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں برطانیہ کے صوفیانہ کلام کے گائیک سہیل سلامت اور گلوکار رضا کے ساتھ ملکر ایک حسین شام کو یادگار بنا دیا مشہور سماجی راہنما اور اوورسیز پاکستان کمیونٹی کے چئیرمین ڈاکٹر عمار اور سماجی اور شوشل شخصیت علیشہ نے ھمیشہ کی طرع اوورسیز کمیونٹی کے لئے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ھیں اور لوگوں کی بڑی تعداد پاپ اور کلاسیکل موسیقی کے حسین امتزاج سے لطف اندوز ہوئ اور خوب ہلا گلا کیا۔پاکستان سے آئے ھوئے مشہور صنعتکار نسیم نیاز نے بھی خو بصورت گانا گا کر لوگوں کو حیران کر دیا نظامت کے فرائض برطانیہ کے مشہور اینکر آرٹسٹ آصف راجہ نے نہایت خو بصورتی سے نبھائے پاکستان سے ائ گلوکارہ انیقہ علی نے کہا کہ برطانیہ آکر بہت زیادہ پیار ملا مجھے لگ ہی نہیں رہا کہ میں پاکستان سے ائ ہوں برطانیہ دوسرا گھر ہے اتنی زیادہ عزت افزائی پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ برطانیہ کے صوفیانہ کلام کے گائیک سہیل سلامت نے کہا کہ ہم سب اپنی مہمان گلوکارہ انیقہ علی کے لیے جمع ہوئے ہیں امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں اور قوالی ایک ایسی صنف ہے جسمیں صرف اور صرف محبت کا پیغام ہے۔ گلوکار محمد رضا کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصہ سے شوبز سے وابستہ ہے اور لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ ھمیشہ میری حوصلہ افزائ کرتے ھیں ۔ سماجی و کمیونٹی شخصیت آصف رشید بٹ نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اس سے پاکستان کی ثقافت اور مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے ۔ ناصر میر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے برطانیہ میں آنے والے ثقافتی طائفے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند اور روشن کرتے ہیں ۔سماجی شخصیت رضیہ چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے ثقافتی پروگرام میں ہمیں اپنے بچوں کو بھی ساتھ لیکر آنا چاہیے تاکہ انکو پاکستان کی ثقافت کے ساتھ تعلق جڑا رہے۔ او پی یو کے چئیرمین اور آرگنائزر ڈاکٹر عمار کا کہنا تھا کہ ھماری کوشش ھوتی ھے کہ پاکستان کے فنکاروں کو دیار غیر میں متعارف کروایں جیسا کہ ابھرتی ھوئ فنکارہ انیقہ ھے آج آپ دیکھ رھے ھیں کہ پاکستانی آرٹ اور کلچر اور فنکاروں کی حوصلہ افزائ کے لئے ھال میں لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ آئے ھوئے ھیں یہی ھماری کامیابی ھے کہ دیار غیر میں پاکستانی کلچر روشناس ھو رھا ھے-پروگرام کے آخر میں سنگر انیقہ علی – سنگر محمد رضا – سہیل سلامت کو شیلڈز دی گئیں صو فیانہ کلام کے گائیکُ سہیل سلامت کو سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے یورپ چودھری عارف پندھیر کے ھا توں شیلڈ دلوائ گئ اور گلوکارہ انیقہ اور بر طانیہ کے مشہور بھنگرا سنگر محمد رضا کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا -پاکستان سے آئے ھوئے مشہور صنعت کار نسیم نیاز -بزنس مین محمد اظہر -ڈیوڈ چوھان – راناعبدالستار-ناصر میر-نغمانہ شیخ -چودھری مسرت- محمود چودھری-سید اسد علی۔رانا عارف-سالیسٹر شاھدنے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ او سیپاکستان سے برطانیہ کے دورہ پر ائ ابھرتی ہوئی گلوکارہ انیقہ علی نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں برطانیہ کے صوفیانہ کلام کے گائیک سہیل سلامت اور گلوکار رضا کے ساتھ ملکر ایک حسین شام کو یادگار بنا دیا اوورسیز پاکستان یونیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر عمار اور سماجی۔ شوشل شخصیت علیشہ نے ملکر اوورسیز کمیونٹی کے لئے یہ شاندار پروگرام کا انعقاد کیا ۔ جس میں پاکستان کے آئے ھوئے مشہور صنعتکار نسیم نیاز -چودھری مسرت -محمد اظہر -ڈیو چوھان رانا عبدالستار -ناصر میر – سالیسٹر شاھد اور کمیونٹی کی بڑی تعداد پاپ اور کلاسیکل موسیقی کے حسین امتزاج سے لطف اندوز ہوئ اور خوب ہلا گلا کیا۔ بر طانیہ کے مشہور اینکر اور آرٹسٹ آصف راجہ نے نظامت کے فرائض سنبھالے ھوئے ۔