اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوکین خان سیلیکٹڈ ہیں، الیکٹڈ نہیں، وقار مہدی

بلاول کو صاحبہ کا لقب ملا تو کپتان کوکین خان بن گئے، پی پی رہنما وقار مہدی نےوزیراعظم کو آڑے ہاتوں لے لیا، کہتے ہیں بلاول بھٹو زردار ی کوکین خان کی طرح سلیکٹیڈ نہیں بلکہ عوامی طاقت سے الیکٹیڈ نمائندہ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول عوام کے الیکٹڈ نمائندے ہیں کوکین خان کی طرح سلیکٹڈ نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کا غلط جغرافیہ بنا کر پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی۔عمران نیازی تو اپنے ملک کے جغرافیہ سے بھی ناوقف ہیں‘ایران میں انہوں نے اپنے ہی ملک کو دہشت گردقرار دے کر ملک کا مقدمہ کمزور کر دیا ۔ عمران نیازی نے اپنی نا اہلی اور نالائقی ثابت کر دی ہے ۔