کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پشاور ہائیکورٹ کا عاصمہ عالمگیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے کیس کی سماعت کی۔بیرسٹر مسرور شاہ نے عدالت کو دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ عالمگیر کا ایک سال پہلے لسٹ میں نام ڈالا گیا تھا لیکن اب تک ان کا نام فہرست سے نہیں نکالا گیا۔عاصمہ عالمگیر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب جانا چاہتی ہے۔ عدالت ای سی ایل فہرست سے نام نکالے کا حکم صادر کرے جس پر عدالت نے عاصمہ عالمگیر کو بیرون ملک جانے کے اجازت دیدی۔