اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لیبیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کیلئے دفترخارجہ کی ہدایات جاری

لیبیا میں سیکیورٹی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے، دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں لیبیا بالخصوص طرابلس میں مقیم پاکستانیوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ طرابلس میں بسنے والے پاکستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ترجمان دفترخارجہ نے ٹویٹر پر ایڈوائزی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری لڑائی والے علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں اور بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی لیبیا جانے کا پروگرام ملتوی کردیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ لیبیا میں مقیم پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل کام کر رہا ہے جب کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ بھی اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔واضح رہے کہ لیبیائی دارالحکومت طرابلس کے گنجان آباد علاقوں میں اس وقت اقوامِ متحدہ کی تائید کردہ حکومتی معاہدے کے تحت سرکاری افواج اور اس کی مخالف باغی فورسز لیبیائی نیشنل آرمیکے درمیان گزشتہ تین ہفتوں سے لڑائی جاری ہے جس میں سینکڑوں افراد لقہ اجل بن چکے ہیں۔