اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پنجاب کے جج صاحبان نےعدالتوں کا بائیکاٹ کردیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی ماتحت عدالتوں کے ججز صاحبان نے گزشتہ روز جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے پر عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ ججز صاحبان عدالتوں سے اٹھ کر اپنے اپنے چیمبرز میں چلے گئے تاہم اہم مقدمات کی سماعت اپنے چیمبرز میں کی۔ ججز کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا تھا۔ججز نے وکلا سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی جانب سے آئے روز ججز صاحبان کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور بات ججز کے گریبان پکڑنے سے بڑھ کر دھمکیوں اور تشدد تک چلی گئی ہے۔