اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پارلیمانی نظام کے خلاف کوئی قدم قبول نہیں ہوگا

سینیٹ میںپیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پارلیمانی نظام کے خلاف کوئی اقدام قبول نہیں ہوگا، وفاقی وزیر حساس معلومات کی حفاظت کا حلف اٹھاتا ہے، حلف نہ اٹھانے والا مشیر اور معاون خصوصی قومی سلامتی کا کیسے محافظ ہوسکتا ہے۔رضا ربانی نے کہا اس وقت 22 ڈویژنز معاونین خصوصی اور مشیروں کے پاس ہیں، 22 ڈویژنز کی سمری پر غیر منتخب لوگوں کی سفارشات ہوں گی، حفیظ شیخ کابینہ کے ممبر ہی نہیں اور انھیں بتایا جائے گا کتنے جہاز خرید لیے، 17 لوگ ایسے ہیں جو کابینہ کا حصہ نہیں وزارتیں چلا رہے ہیں، یہی 17 لوگ قائمہ کمیٹیوں میں بیٹھ رہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا ہمیں جنرل ایوب کے صدارتی نظام کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ایوب نظام میں پارلیمان ایک بل پاس کر دے تو صدر وییٹو کر سکتا تھا۔