اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دہشتگری کا کوئی واقعہ ہوا توموبائل کمپنی کے سربراہ پر مقدمہ ہوگا

سکیورٹی کے نام پرموبائل سروس بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی تو موبائل ٹیلی کام کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کوئی بڑا ایونٹ ہوتو سروس بند کرنا سمجھ بھی آتا ہے، لیکن معمولی معمولی باتوں پر سروس بند کر دی جاتی ہے، ترکی کا صدر دورہ کرے یا وزیراعظم کا جلسہ ہو سروس بند کر دی جاتی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانونی موقف سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، ایک ماہ کا وقت دیا جائے، پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم بھی یہی کہتے ہیں چھوٹے ایونٹ پر سروس بند نہ کریں، موبائل کمپنیوں والے بھی حوصلے سے کام لیں، اگر کوئی واقعہ ہوا تو موبائل کمپنی کے سربراہ پر دہشتگری کا مقدمہ ہوگا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ قانون میں ترمیم ہونے دیں پھر دیکھیں گے۔ عدالت نے سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔