اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جمہوریت کو خطرہ ہوا تو مل کر اس کا دفاع کریں گے

اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماؤں و وکلاء کے درمیان ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے قومی نیب کے قانون کو کالا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سابق صدر پرویز مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے جسے سیاسی مخالفین کیخلاف بنایا گیا تھا، ہم نیب میں اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔ نیب میں اصلاحات کیلئے ہم پوری کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ملک چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ صدارتی نظام پاکستان کے لئے نقصان دہ ہوگا اور ہم اس کیخلاف مزاحمت کریں گے۔بلاول کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کو پیپلز پارٹی نے شروع کیا جسے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آگے بڑھایا، ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان بھی اسے آگے لے کر جائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سی پیک منصوبے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ حکومت یقین دلائے کہ سی پیک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نےمزید کہا کہ آج ارکان پارلیمنٹ سے بہت سے مسائل پر بات ہوئی جن میں 18ویں ترمیم اور انسانی حقوق کے معاملات بھی شامل تھے۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے۔ جمہوریت کو خطرہ ہوا تو مل کر اس کا دفاع کریں گے۔