اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شارجہ: شارجہ چلڈرنز ریڈینگ فیسٹیول کا افتتاح حاکم شارجہ ڈاکٹر سلطان بن محمد آل قاسمی نے کیا۔۔۔!

شارجہ(عبدالفہیم سے) بچوں کے لئے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے عالمی ایونٹ شارجہ چلڈرنز ریڈینگ فیسٹیول کا آغاز ھو گیا.علم دوست حاکم شارجہ ڈاکٹر سلطان بن محمد آل قاسمی نے بچوں کے عالمی فیسٹیول کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں بچوں کے روائتی رقص نے شرکا کو محو حیرت کر دیا شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول منفرد نظریئے کے ساتھ منعقد ھو رہا ھے جس میں ھر عمر کے بچوں اساتذہ نوجوانوں اور فیملیز کے لئے 2500 سے زائد رنگا رنگ تقریبات ھوں گی- 167 پبلشنگ ادارے کتابوں کے سٹالز لگا رھے ھیں جبکہ 56 ممالک اس فیسٹول کا حصہ ھوں گے- اس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا سے 200 کے قریب رائٹرز مصنف ڈرامہ نگار اور میزبانوں کو بھی مختلف سیشنز میں مدعو کیا گیا ھے شارجہ بک اتھارٹی کے چئیرمین احمد ال امیری کا کہنا ھے کہ یہ فیسٹیول اپنی نوعیت کا منفرد فیسٹیول ھے بچوں کے لئے ڈرامے ہیننٹنگز کھیلوں کے مقابلے ان کی زھنی جسمانی اور تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے ھیں- دس روز جاری رھنے والے شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول کو دیکھنے لاکھوں لوگ آئیں گے اور اس فیسٹیول کے رنگا رنگ پروگراموں سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ھوں گے. بچوں کو جدید طریقے سے ڈرامائی انداز میں تعلیم دینے والے ادارے (هاها) پاکستان کے ایک گروپ نے اس فیسٹیول میں آ ئے هوئے مهمانوں کو اپنا گرویدہ بناتے هوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا. هاها سٹوڈیو کی مارکیٹنگ آفیسر حرا نے کہا کہ یہ ادارہ بچوں کو کہانی کا حصہ بنا دیتے هیں یعنی کسی بهی کہانی میں جانور کی آواز نکالتے وقت بچوں سے پوچهتے هیں کہ کس جانور کی آواز ھے تو وہ اس آواز کو پہچان جاتے هیں-سہیل یوگی پاکستان میں یوگا ماسٹر ہیں شارجہ میں منعقدہ فیسٹیول کو سراہتے هوے حکومت پاکستان سے امید کرتے ہیں کہ وہ یوگا کو تمام کهیلوں کا حصہ بنائیں تاکہ کهلاڑیوں کی جسمانی ساخت اور صحت کو برقرار رکھا جا سکے-شارجہ کی معروف سماجی کارکن اور پروگرام آرگناٸزر فرزانہ منصور نے کہا کہ هاها سٹوڈیوز والوں نے ملک سے باہر پاکستان کے اس ادارے کے تیار کردہ ٹیبلوز اور چهوٹی چهوٹی کهانیوں کو ڈرامائی شکل دے کر فیسٹیول میں آئے هوئے شرکاء اور مندوبین کو پاکستانی پویلین کی طرف مائل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا-هاها سٹوڈیوز کے اهم رکن حمزہ لاری ادارے میں اپنا خاص مقام رکهتے هیں. آرٹ کی نئی صنف کے بارے میں کہا کہ کسی بھی زبان سے تعلق رکھنے والے مهمان بچوں کو کہانی کے کرداروں میں ڈهال دیتے هیں. جو ان کیلئے اور ان کے والدین کے لئے ایسا میڈیا ھے جو ان کے ذہنوں میں مدتوں رهے گا. انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کا آن لائن چینل بهی موجود هے-هاها کی چیف ایگزیکٹو آفیسر حریم نے کہا کہ پاکستان میں همارا اداراہ تیزی سے ترقی کر رہا ھے همارا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہتے هیں. اور ہمیں خوشی ھے کہ شارجہ ریڈنگ فیسٹیول میں آ کر ھم نے اپنی جدید آرٹ کی صلاحیتوں کو دوسروں تک پہنچانے میں کامیاب هو گئے هیں. بچوں کو پتلی تماشا کے ذریعے زندگی کے اصول، معاشرے کی اچهائیوں اور برائیوں کے بارے میں آگاہ کرتے هیں-یوگا ٹرینر عنبرین زیدی نے بتایا کہ هم بچوں کو یوگا ایسے ماحول میں سیکهاتے هیں کہ بچوں کا شوق خودبخود اس میں بڑھ جاتا هے. یعنی مختلف جانوروں کا روپ دھار کر ایک کهانی کی شکل میں یوگا سکھانے کے عمل کے ساتھ ساتھ اس کی اهمیت اور ضرورت پر زور دیا جاتا ھے.پاکستانی سکول عجمان نے سکول کے بچوں کو شارجہ چلڈرنز ریڈینگ فیسٹیول کا دورہ کرایا جس میں سکول کے بچوں نے مفید معلومات سے اپنے علم میں اضافہ کیا. گریڈ 5 ی طالبہ اشمل فاطمہ نے اپنی کلاس فیلوز شجیعہ عاطف اور زبیدہ کے همراہ نیوز الرٹ کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہم شارجہ حکومت کے شکرگزار کہ انہوں نے اس قسم کے فیسٹیول کا انتظام کیا اور آئندہ بھی کرتے رہے گے.