اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام یوم تاسیس

جدہ ( خالد چیمہ)پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے زیراہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے جدہ کے معروف الرحمہ ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر مڈل ایسٹ اور چیرمین یوٹیلٹی سٹور کارپورشن پاکستان جناب ذوالقرنین علی خان صاحب کے بھائی ظفر علی خان صاحب تھے جس میں پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے ممبران تحریک انصاف کے جیالوں نے اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی یوم تاسیس کے سلسلے میں چیرمین یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے پیغام بھی سنایا گیا قایدین نے خطاب کرتے ھوئے کہا آج سے 23 سال پہلے ہمارے قائد عمران خان نے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی آج ہم ایک برسر اقتدار جماعت ہیں یہ سب کچھ عمران خان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جیالے سنیر راہنما انجم اقبال وڑائچ نےجزباتی خطاب کرتے ہوئے ذوالقرنین کے مخالفین کو آڑے ہاتھ میں لیا اور چیرمین یوٹیلٹی سٹور کارپورشن پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیایوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ویسٹ ریجن کے سابق صدر سلطان عبدالباسط صاحب،سابق جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ صاحب،چوہدری ناصر صاحب، ،چوہدری عنصر مغل صاحب اور سابق ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ویسٹرن ریجن ملک امجد اقبال اعوان صاحب سیکرٹری جدہ سٹی،،زاہد محمود اعوان سابق سیکرٹری انفارمیشن ویسٹرن ریجن،شہباز اختر بھٹی بھی شامل ہیں آخر میں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی اور سب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مڈل ایسٹ کی ٹیم چیف آرگنائزر جناب ذوالقرنین علی خان صاحب کی قیادت میں متحد ہے اور پہلے سے زیادہ مڈل ایسٹ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا فرائض منصبی بخوبی نبھاتی رہے گی ۔۔