اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت: سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرزکے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کویت (خالد نور سے)سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان اسکول سالمیہ میں ہوا ـ کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر عمر جاوید لیبر ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے کیا ـ مختلف امراض کے ۲۸ ماہرین ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائینہ کیا ـ کیمپ سے پاکستان انڈیا بنگلہ دیش سرلنکا اور عرب مریض مستفید ہوئے ــ کیمپ میں بلڈ ٹیسٹ اور فری میڈیسن مہیا کی گئیں ـ ڈاکٹر شجاع الدین صدرسوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹر اِن کویت نے سپانسر کیمپ محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل، حافظ محمد شبیر ڈرایکٹر پاکستان بزنس سنٹر، حاجی منور حسین اور کیمپ کو کامیاب بنانے والی دیگر تنظیمات، خصوصاً میڈیا نمائیندگان کا شکریہ ادا کیاـــ۔