اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ،عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

میانوالی(حفیظ اللہ خان نیازی )
وزیراعظم کے آبائی ضلع میانوالی میں مہنگائی کا جن رمضان المبارک سے قبل ہی بے قابو ہو گیا۔ضلع بھر میں سبزی اور فروٹس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے عوام تو عوام خود دکانداران بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔عوام الناس کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے مسلم ملک میں مزہبی تہواروں پر اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ حکومت کی نااہلی اور بطور مسلمان قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔موجودہ صورتحال میں دکانداران کا کہنا ہے کہ سبزی منڈیوں سے اشیائے خورو نوش مہنگے داموں میسر آتی ہیں ۔جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر نرخ قوت خرید سے بھی کم درج ہوتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ منڈیوں میں اشیائےخورو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سمیت مارکیٹ کمیٹی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے تاکہ عوام الناس کو ماہ رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

وزیراعظم کے آبائی ضلع میں ماہ رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابوہو گیا۔۔۔U

وزیراعظم کے آبائی ضلع میں ماہ رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ،عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئ مزید جانیئے اس رپورٹ میں#Newsalert #Breakingnews #Pakistan #Govt #Fruits #Vegetabels

Gepostet von News Alert am Montag, 29. April 2019