اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات : 7 افراد کا مشہور قاتل اشتہاری گرفتار ، سر پر 2 لاکھ کا انعام تھا

گجرات ( اعجاز شاکر ) اقدام قتل، جعل سازی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب،2لاکھ ہیڈ منی، عرصہ 18سال سے روپوش، خود کو مردہ قرار دینے والا انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق تھانہ ککرالی کے علاقہ میں سال2000؁ء میں 2 اور 2001؁ء میں پانچ افراد کو دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اجتماعی قتل کی اندوہناک واردات کے بعد مرکزی ملزم ساجد محمود عرف ڈاکٹر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار اور بیرون ملک روپوش ہو گیا تھا۔ شاطر ملز م نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لئے نے اپنا نام، پتہ راجہ خالد جاوید ولد محمد گلزار سکنہ کراچی تبدیل کر لیا تھاحکومت پنجاب نے خطر ناک مجرم اشتہاری کے سر کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے خطرناک ملزم کے گرفتاری کے ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی کی سربراہی میں، انچارج CIAانسپکٹر بابر زمان کو خصوصی ٹاسک دیا جس پر انسپکٹر بابر زمان انچارج CIAسٹاف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خطر ناک ملزم کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی ِ،جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے اسلام آباد سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی شاطر اور خطر ناک ہو قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے گا اور اپنے انجام کو پہنچے گا۔