اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافےکا امکان

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے جو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے کرنے کی سفارش کی ہے، اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل کے نرخ میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 6 روپے 40 پیسے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے اور مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے کرنے کی تجویز دی ہے۔