اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سندھ حکومت نے کراچی میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ29 اپریل سے 3 مئی تک شہرمیں ہیٹ ویوکے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ کورنگی کراسنگ، قیوم آباد، لیاقت مارکیٹ، داؤود چورنگی، اسٹارگیٹ، نمائش، سچل گوٹھ، عباس ٹاؤن، ریگل چوک، اردو بازار، ٹاور اور بولٹن مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر کیمپ بنائے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق 112 مقامات پر کیمپ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تمام سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنراورہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹیوں کے تعاون سے 185 مقامات پر پانی کی سبیل کا انتظام کیا جارہا ہے۔ شہر میں 24 مقامات پر موبائل ٹیمیں موجود رہیں گی۔ شہریوں میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، کراچی واٹر بورڈ، ٹریفک پولیس، کے الیکٹرک اور تمام نجی اسپتالوں کے درمیان کوآرڈینیشن کوبھی یقینی بنایا گیا ہے۔ شہری کسی ایمرجنسی کی صورت میں کمشنرکراچی 02199203443، واٹربورڈ 02199248366 ، 155 ایدھی اور 1021 پر اطلاع دی۔