اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ایماندار افسر نے نوٹوں سے بھرا بٹوا مالک کو واپس لوٹا دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) ملک میں آج بھی ایماندار لوگوں کی کوئی کمی نہیں۔ ایسے ہی ایک ٹریفک پولیس افسر سب انسپکٹر محمد ریاض بھی ہیں۔ جو ٹریفک سیکشن آرام باغ پر تعینات ہیں۔ اس ایماندار پولیس افسر کو نوٹوں سے بھرا ایک بٹوا ملا جس میں پورے 70ہزار روپے اور قیمتی دستاویزات موجود تھے۔ 70 ہزار روپے دیکھ کر کسی کا بھی ایمان خراب ہو سکتا ہے۔ مگر داد دیجئے اس پولیس افسر کو۔ جس نے شہری نفیس احمد کو ڈھونڈ نکالا۔ اور ساری رقم بحفاظت اصل مالک تک پہنچائی۔ اور عمدہ کارکردگی، ایمانداری ، فرض شناسی اورخدمت خلق کی ایک اعلیٰ مثال قائم کردکھائی۔