اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

میانوالی: آرپی او سرگودھا کی میونسپل کمیٹی پپلاں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔۔۔

میانوالی(حفیظ اللہ خان نیازی سے)RPO سرگودھا سید خرم علی کا تحصیل میونسپل کمیٹی پپلاں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ اس موقع پرڈسڑکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو، اے ڈی آئی جی سرگودھا عامر مشتاق،ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد ارشد زاہد،چاروں سرکلز کے ایس ڈی پی اوزتمام ایس ایچ اوز، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پرمتعلقہ ایس ایچ او کو میرٹ پر مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ آرپی او سرگودھا نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پالیسی ہے کہ عوام کے اجتماعی اور انفرادی مسائل انکی دہلیز پر سن کر حل کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا پولیس کا مقصد عوام کو تحفظ دینا ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنا ہے ۔ شہریوں کے لیے تمام تھانوں کے دروازے کھلے ہیں اور ایس ایچ او روزانہ4 بجے سے6 بجے تک عوام کے مسائل سننے کے لیے تھانہ میں موجود رہیں گے ۔ آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کو اگر ان سے کوئی بھی شکایت ہوگی تو اس کا فوری نوٹس لے کر حل کیا جائے گا ۔