اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ماضی میں محنت کشوں کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پردھوکہ دیا گیا

ننکانہ صاحب (عثمان سندرانہ سے)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے واربرٹن ننکانہ صاحب میں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صنعتی کارکنوں میں 208 فلیٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مزدوروں کو ماضی میں محنت کشوں اور عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے پر نام دھوکہ دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں لیکن عام آدمی کوریلیف نہ مل سکا،ماضی کے حکمرانوں سے ضرورکوئی غلطیاں اورکوتاہیاں ہوئی ہیں ،ہم ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واربرٹن ننکانہ صاحب میں یوم مئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ کے70 سال میں غریب اورمستحق کوکچھ نہیں ملا، مجھے خوشی ہے کہ پنجاب کابینہ صوبے کے مزدورکی تنخواہ میں بہتری کی منظوری دے چکی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے70لاکھ خاندان اور3کروڑکے قریب لوگ ہیلتھ کارڈسے مستفیدہونگے جبکہ ننکانہ صاحب میں 88ہزار مرد وخواتین میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے جس کا باقاعدہ آج سے آغاز کیا جا رہا ہے،حکومت معصوم بچوں کوچائلڈلیبرسے نجات دلاکرتعلیم دلوائےگی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واربرٹن میں شناختی کارڈبنانے میں آسانی کیلئے سینٹرکے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کوریٹائرمنٹ کے بعدبھی بے سہارانہیں چھوڑیں گے،مزدوروں کوریٹائرمنٹ کے بعد بھی صحت انصاف کارڈفراہم کیاجائےگا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ستر سال میں صرف حکومتیں بدلتی رہی ہیں عام آدمی کے حالات نہیں بدلے اگر 70 سال بعد بھی مزدور عام آدمی اور مزدر کے حالات نہیں بدلے تویقیناََ ماضی کے حکمرانوں سے کوئی غلطی اور کوتاہی سرزد ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے، ہم غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر حکومت میں آئی ہے، دیر سے سہی لیکن عام آدمی کے حالات ضرور بدلیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم پورے صوبے میں لیبر کالونیاں بنائیں گے، اور سوشل سیکیورٹی اسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور مزدور کی اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور اور عام آدمی کی فلاح بہبود ہماری جماعت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عام آدمی کے نام پر ووٹ لیے گئے، دوسروں کے گھر بنانے والے اپنی چھت کوترستے رہے ۔ مگر ہم غریب کی فلاح وبہبود کا ایجنڈا لے کر حکومت میں آئے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کا ماضی کی حکومتوں سے ہونے والی کوتاہیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ،صوبائی وزیر محنت و انسانی حقوق پنجاب انصر مجید خان،اور صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر یٰسمین راشدہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔