اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وینزویلا کے معاملے پرروس نے امریکا کو خبردار کر دیا

روس نے امریکا کو وینزویلا میں کوئی بھی جارحانہ جنگی کارروائی کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کا اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بدھ کو ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وینزویلا میں کسی بھی طرح کے مزید جارحانہ اقدامات کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ روسی وزیر خارجہ نے وینزویلا میں ان کے بقول امریکی مداخلت کی بھی شدید مذمت کی۔ قبل ازیں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے وینزویلا میں جاری بحران کے خاتمے کے لیےفوجی کارروائی ممکن ہے۔