اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پرتگال کے شہر لزبن میں بیساکھی کی تقریبات

بیساکھی کی تقریبات کے سلسلے میں پرتگال کے شہر لزبن میں سکھ کمیونٹی نے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں سکھ کمیونٹی کے افراد خواتین بچوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ سکھ رہنماوں کا کہنا تھا کہ بیساکھی کی تقریبات کا یہ مرکزی تہوار ہے جسے اجتماعی سالگرہ کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے اس دن سکھ مذہب کے گرو نے دستار بندی کی تھی اور ان کے سر پر پگھ سجائی گئی۔۔ ریلی میں نہنگ سنگھ فوج نے ڈھول کی تھاپ پر گتکا کھیلنا اور تلوار بازی کا مظاہرہ بھی کیا جس کو لوگوں نے کافی سراہا۔ ریلی کے اختتام پر گردوارہ انتظامیہ اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے کھانے کی مختلف چیزوں کےسٹالز بھی لگائے گئے تھے.