اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی کی نہرخیام کی دوبارہ تعمیرکا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی کی خوبصورتی کو بحال کرنے سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم نالوں کی صفائی اور تعمیر کا فیصلہ کیا گیا،پہلے مرحلے میں کلفٹن میں واقع نہر خیام نالے کودوبارہ تعمیر کیا جائے گا،اس کے لئے اوشئین مال سے بوٹ بیسن تک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نالے کو صاف کیا جائے گا، پانی صاف کرنے کے بعد سمندر کو پانی کو نالے تک رسائی دی جائے گی، پانی کے صاف اور محفوظ ہونے کے بعد نالے میں کشتی رانی کی سہولت مہیا کی جائے گی، نالے کے اردگرد واکنگ ٹریک کے علاوہ درخت، بیٹھنے کے لئے بینچز اور کافی اسٹال لگائے جائیں گے،جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی نالوں کو بھی اسی طرح ترقی دی جائے گی، اجلاس میں طے ہوا کہ ائیرپورٹ سے میٹروپول تک عمارتوں کو خوبصورت بنایا جائےگا تاکہ اس شاہراہ پرگزرنےوالے افراد کو دیکھنے میں اچھا لگے، اس کے علاوہ اجلاس میں علاقے میں عمارتوں کے رنگ کا ایک ہی تھیم رکھنے کا پروپوزل بھی پیش کیا گیا، جس پر آئندہ اجلاسوں میں بات ہوگی، تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے نہر خیام کی تعمیر کے لئے کام کو جلد ازجلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، اسپیشل سیکریٹری بلدیات نیازسومرو شریک ہوئے جبکہ فن تعمیر کے ماہر شاہد عبداللہ، شہزاد رائے اور جمیل یوسف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔