اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عطائی ڈاکٹرکے غلط انجکشن لگانے سے ڈیڑ ھ سالہ بچہ جاں بحق

سرگودھا ـ(آصف جوئیہ)کے نواحی گاؤں 160 شمالی میں عطائی ڈاکٹر کا غلط انجکشن لگانے سے ڈیڑ ھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ڈیڑھ سالہ سمیر حیدر کو پیچس کی بیماری کے باعث میڈیکل سٹور پرعطائی ڈاکٹر کے پاس لایا گیا۔میڈیکل سٹور پر موجود عطائی ڈاکٹر نے اسے انجکشن دیا اور ڈرپ لگائی ۔ انجکشن لگتے ہی بچے کی حالت غیر ہو گئی ۔عطائی ڈاکٹر بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔بچے کو سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کے خلا ف بچے کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے اور وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔