اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

معیشت کی جنگ میں ناکام ہوئے توہرمحاز پرمشکلات بڑھ جائیں گی،قرض نہ مانگو ٹیکنالوجی لاؤ،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ معیشت کی جنگ میں اگرہم ناکام ہوئے توہرمحاز پرہماری مشکلات بڑھ جائیں گی. دنیا سے قرض نہ مانگو ٹیکنالوجی لاؤ انڈسٹریز لگاؤ روزگاربڑھاؤ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے خطاب میں کہاکہ محنت کش طبقے نے اس ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ مزدور طبقہ پینے کے صاف پانی، بجلی، گیس اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ جوگھر پہلے 10 ہزارمیں چلتا تھا اب اسے چلانے کے لیے 21 ہزار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں. مشرف اور نواز دور میں ایک ہزار سے چار ہزار ارب روپے ٹیکس کلیکشن ہوتے تھے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آٹھ ہزار ارب روپے ٹیکش کلکشن کی دعوے دار حکومت موجودہ کرپشن تک نہیں روک پارہی۔ چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ سندھ میں ایک ہزار ارب روپے دس سال میں لگا کر بھی لاکھوں بچے اسکول سے باہر ہیں۔