اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہراسمنٹ کی خبروں کی جامعہ کراچی نے تردید کردی، متاثرہ استاد کے اچھے کردار کے طلبہ معترف

جامعہ کراچی انتظامیہ نے ہراسمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ رجسٹرار جامعہ کے مطابق ایک طالبعلم پرڈسپلن کی خلاف ورزی پرکارروائی کی گئی۔ جس پراس طالبعلم نے ایک درخواست جمع کرائی۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق اس سازش کے پیچھے جنگ گروپ کے دو ایسے صحافیوں کا ہاتھ ہے۔ جنہیں شعبہ ابلاغ عامہ میں کارکردگی کی بنیاد پر وزٹنگ لیکچررشپ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ جیو کی رپورٹر عمیمہ ملک بھی اس سازش میں شامل ہیں۔

ادھر متاثرہ استاد کے شاگردوں کی بڑی تعداد ان کے اچھے اخلاق اور کردار کی معترف ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ صوم و صلواة کے پابند اور خواتین کا احترام کرنے والے ایک پروفیشنل استاد ہیں۔جنہیں صرف سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ استاد نے یونیورسٹی انتظامیہ کو درخواست دی ہے کہ طالبعلموں کی جانب سے پاس نہ کرنے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، انکے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔ متاثرہ استاد کا کہنا ہے کہ مذہبی منافرت کی بنیاد پر مردان یونیورسٹی میں طالبعلم جبکہ بہاولپور میں پروفیسرکو قتل کیا جا چکاہے۔  معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ متاثرہ استاد نے انتظامیہ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکو یا ان کے اہلخانہ کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری تہماس خان پرعائد ہوگی۔