اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عوام کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے سندھ رینجرزکی جانب سے ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

سندھ رینجرزکی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظرعوام کی سہولت کے لیے کراچی اور اندرون سندھ مختلف علاقوں میں ہیٹ استروک سینٹرز قائم کردئیے گئے،کراچی میں ماڈل کالونی، لانڈھی، ٹول پلازہ، کراچی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ، سخی حسن، سہراب گوٹھ چورنگی،ایف بی ایریا، حیردی ناظم آباد میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ قلندریہ چوک، عائشہ منزل، کالا پل، فٹبال اسٹیڈیم کیماڑی، ضیا الدین روڈ، جیکسن مارکیٹ اور داؤد انجینئیرنگ روڈ پر قائم سینٹرز پر شہریوں کو طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں،رینجرز نے سندھ کے علاقے کشمور اور کندھ کوٹ میں بھی کیمپس قائم کئے ہیں۔ ان ہیٹ اسٹروک کیمپس میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مختلف طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جن میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں ، مشروبات، او آر ایس پیکٹس، تولیے، ادویات اور ڈرپس شامل ہیں ۔ شہریوں کی بڑی تعداد رینجرز کی جانب سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک سینٹرز سے استفادہ حاصل کر رہی ہے