اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے

صدرمسلم لیگ (ن) ا ورقائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پٹرول نرخ بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کو 9 روپے 11 پیسے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ رمضان مبارک ہو، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔شہبازشریف کا کہناہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے، حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اورملکی نظام منجمد ہو گیا ہے، 450 ارب کے بجٹ خسارے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی ناکام کوشش ہے جب کہ حج سبسڈی چھیننے والے اب رمضان کا روزہ چھیننے کے درپے ہیں اورریاست مدینہ بنانے والوں نے مضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا۔