اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,515FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام یوم آزادی صحافت کے سلسلےمیں اجلاس

نیوز الرٹ جدہ( خالد چیمہ سے) میں پاکستان جرنلسٹ فورم نے یوم آزادی صحافت پر ایک اجلاس منعقد کیا جس میں جدہ کے تمام سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے دنیا بھر میں بشمول پاکستان صحافی جو اپنی ایماندارانہ صحافتی ذمہ داریوں کی بنا پر شہید ہوئے یا تکالیف اٹھائیں انہیں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے خلاف حالیہ یکطرفہ فیصلہ کی مذمت کی گئی۔ فورم کے چئیرمین امیر محمد خان نے پاکستان میں 1978 میں چلنے والی آزادی صحافت کی تحریک ۔۔پابند سلاسل ہونے ۔بھوک ہڑتالوں کے مشاہدات پیش کیا ۔اظہار رائے کرتے ہوئے اراکین نے کہا کی دنیا بھر میں صرف آمر ہی نہیں بلکہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہوئے بھی صحافت کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کے کوشش کرتے ہیں ۔نیز میڈیا گروپ کے مالکان بھی صحافت کو اپنے مالی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں عوام تک صحیح معلومات پہنچنے نہیں دیتے۔ جسکے کئے وہ حکومتوں سے ساز باز کرتے ہوئے غیر صحافیوں کو صحافیوں کے زمرے میں کے آتے ہیں جس سے صحافت سے عوام بد زن ہوجاتے ہیں ۔اجلاس میں خالد خورشید ۔شاہد نعیم  ۔جمیل راٹھور ۔مسرت خلیل۔امانت اللہ ۔ خالد چیمہ۔ معروف حسین ۔ذکیر بھٹی۔ یحی اشفاق اور امیر محمد خان نے شرکت کی ۔