کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پیرس : خواتین کی تفریح کیلئے پہلی پاکستانی اورینٹل مرحبا پارٹی

پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان ) خوشبوؤں کے شہر پیرس میں مشہور فیشن ڈیزائینر نبیلہ آرزو کے برانڈ انفینیٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا-اس فیشن شو میں نبیلہ آرزو سمیت عرب اور پاکستانی فیشن ڈزائنر نے اپنے ملبوسات متعارف کرائے-فیشن شو میں جہاں فیشن ڈیزائینرز کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات کی تعریف کی گئی وہاں شوخ اور چنچل ماڈلز نے بھی خوب داد وصول کی ۔پیرس میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرگنائزر نبیلہ آرزو تھی انھوں نے اس تقریب کو پیرس میں پاکستانی اور اورینٹل کا امتزاج دیتے ہوئے بہترین پروگرام پیش کیا اور آئندہ بھی ایسے پروگرام کرنا چاہتی ہیں خواتین کی تفریح کے سلسلہ میں ”پہلی پاکستانی اورینٹل مرحبا پارٹی“ کا اہتمام شاہ نواز ریسٹورنٹ و میرج ہال میں کیا گیا جس کی آرگنائزر فیشن ڈیزائنر نبیلہ آرزو تھی۔ یہ تقریب دن 2 بجے سے شام 8 بجے تک جاری رہی۔ جس میں فیشن شوز کا اہتمام کیا۔ فیشن شو میں ڈیزائنرز نبیلہ آرزو، فاطمہ اور مایہ کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔ خواتین نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور فیشن ڈیزائنرز کے کام کو سراہا۔ پارٹی میں بیوٹی پارلر، کھانے پینے، پرفیومز، کپڑوں، جیولری کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ Animation ڈی جے خالد ڈاک اور ڈی جے نبیل (ریڈیو فرانس مغرب 2) نے اس پارٹی میں ساؤنڈز کی ذمہ داری سنبھالی۔ تقریب میں پاکستانی، عربی، ترک، فرنچ اور افریقن خواتین نے فیملیز سمیت شرکت کی۔ مرحبا پارٹی کی آرگنائزر نبیلہ آرزو نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد ایک ہی چھت تلے خواتین کو خریداری اور تفریح کے تمام مواقع مہیا کرنا تھا۔