اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیلابی حالات سے نمٹنےکیلئے جہلم میں ریسکیو1122 کے جوانوں کے فرضی مشقوں میں عملی مظاہرے

جہلم(نجف شہزادسے)
ملک بھر میں ہر سال ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں اور متاثر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں شہریوں کو بروقت امداد کی فراہمی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جہلم میں ریسکیو کے جوانوں نے دریائے جہلم میں فرضی مشقوں میں عملی مظاہرے کیے۔سیلابی صورتحال میں کیسے شہریوں کو ریسکیو کیا جاتا ہے ، شہریوں کو کس طرح محفوظ مقام پر منتقل کیا جاتا ہے، اور ڈوبنے والے افراد کو فرسٹ ایڈ کس طرح مہیا کرنی ہے، ان سب کا ریسکیو 1122 نے عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔فرضی مشقوں میں ریسکیو اہلکاروں نے فلڈ ریلیف کیمپ بھی لگایا تھا۔تا کہ بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔انچارج ریسکیو ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سےنمٹنے کیلئے تیار ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ڈاکٹر خرم شہزاد نے ریسکیو اہلکاروں کی مشقوں اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ حقیقی حالات میں بھی ہر قیمت پر لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنائیں گے۔

ملک بھر میں ہر سال ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں…U

ملک بھر میں ہر سال ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں ، انہی حالات سے نمٹنےکیلئے جہلم میں ریسکیو کے جوانوں نے دریائے جہلم میں فرضی مشقوں میں عملی مظاہرے کیے#Newsalert #BreakingNews #Pakistan #Jhelum #JhelumRiver #Rescue1122

Gepostet von News Alert am Sonntag, 5. Mai 2019