اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کا اجلاس، مختلف مارکیٹوں کے دورے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کا اجلاس وقارمہدی کی زیر صدارت تغلق ہاؤس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی خان محمد مہر، ممبرز انسپیکشن ٹیم اور ٹیکنکل ونگ کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ایم انسپیکشن ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ممبرز انسپیکشن ٹیم نے انکوائریز سے متعلق اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں معاون خصوصی وقارمہدی نے محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں اور کہا تنی بھی انکوائریز اب تک مکمل نہیں ہوئیں ان کو جلد از جلد مکمل کر کے منظوری کیلئے بھیجا جائے ۔ بعض محکموں کے تعاون نہ کرنے کی شکایت پران کی رپورٹ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کرکے ان کے معیار اور رفتار کے جائزے سمیت مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔