اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی کے شہری سحروافطار میں لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنےکےلئےتیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہری رمضان میں بھی لوڈ شیڈنگ کے لئےتیاررہیں۔کے الیکٹرک نے سحرو افطارمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کےفیصلے کو وفاقی حکومت سے اضافی بجلی ملنے سے مشروط کردیا۔کراچی میں بجلی سپلائی کےادارے نے سحرواٖفطارمیں معمول کےمطابق لوڈشیڈنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھنے کے لئے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کا حصول انتہائی ضروری ہےماہ رمضان کے دوران کراچی میں بجلی کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہاکہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔کراچی کی پاور یوٹیلیٹی کواضافی بجلی کی فراہمی کے لئے، وزارت توانائی کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔ جونہی متعلقہ حکام کی جانب سے اضافی بجلی کی منظوری حاصل ہوجائےگی۔ کراچی کے گھریلو صارفین کو سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔