اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزیراعظم کٹھ پتلیوں کے سربراہ ہیں، کابینہ آدھی پیپلزپارٹی، آدھی مشرف کی ہے،نفیسہ شاہ رہنما پیپلزپارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اب حکومت جنات کو ملک چلانے اور نجی مسائل حل  کرنے کے لیے بلانا چاہ رہی ہے۔ سپرسائنس جنات کی ہی بات ہے۔ جنات کا سوال تو فوادچوہدری سے بنتا ہے۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کٹھ پتلیوں کے سربراہ ہیں کابینہ آدھی پیپلزپارٹی،آدھی مشرف کی ہے۔ عوام حکومت سے اتنے بیزار اور مایوس ہیں کہ اگر انہیں کال ملے گی تو وہ نکل کھڑے ہونگے۔ پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ رمضان کی آمد ہے مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان ہے۔ صوفی یونیورسٹی کی تقریب میں وزیراعظم نے دانشوربننے کے چکر میں لمبی تقریر کی‘ان کی زبان پھسلی‘ان کا یہ کہنا کہ مغربی پاکستان میں غلطی ہماری تھی انڈیا نے تو فائدہ اٹھایا‘مودی نے 2015 میں الزامات لگائے اس وقت پارلیمنٹ نے مذمت کی ‘وزیراعظم اورمودی کے بیان میں کوئی فرق نہیں۔