اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بورے والا: لیگی کونسلرکا انتظامیہ کی ملی بھگت سے مقامی پارک پر قبضہ۔

بورےوالا(اجمل سیال سے) ن لیگی کونسلرنے مقامی پارک پر قبضہ جماکر تعمیرات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پارک قبضہ بااثرلیگی کونسلر رانا مظہر مختار اورانتظامیہ کی ملی بھگت سے ہو رہاہے۔ محلے داروں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ٹال مٹول سے کام چلاتے رہے تا کہ رانا مظہر مختار تعمیرات کا کام مکمل کرکے قبضہ جما لے۔ محلہ حبیب کالونی میں شاکر نامی شخص نے بھی میڈیا کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ رانا مظہر مختار نے پہلے ن لیگ کا ڈیرہ بنائے رکھا اب تعمیرات کراکے گھر بنانا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اورڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر کونسلر رانا مظہر مختار کیخلاف کارووائی عمل میں لاکر بچوں کے پارک کی جگہ سے قبضہ واگزار کروایا جائے۔