اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بورڈ آف ریونیو کا اجلاس، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 11 ہزار ایکڑزمین سے متعلق بحث

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیربلدیات سندھ سعیدغنی اوروزیرریونیومخدوم محبوب الزماں کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو حکام کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سنئیر ممبربورڈآف ریونیو محمد حسین سید، ڈی جی ایل ڈی اے بدر جمیل میندرو، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جلال الدین مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے علی عباس، مزمل احمد، وزیر بلدیات کے پی ایس اقرار جلبانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 11 ہزار ایکڑ سے زائد کی اسکیم 42 ہاکس بے کی زمین کی موٹیشن کے حوالے سے بحث کی گئی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ زمین کی الاٹمنٹ ہوچکی ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک اس کی موٹیشن نہیں کی گئی۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور ریونیو کے وزیر مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ ہماری کوشش  ہے کہ عوام کو سستی اور آسان رہائشی اسکیمز کی فراہمی کی جاسکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جس جس نے اسکیم 42 ہاکس بے میں زمین  جس نے خریدی ہے اس کو اس کے نام پر لیز کردیا جائے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو جلد سمری بھیج دی جائے گی. سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد حسین سید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ چاہیں تو براہ راست یا کابینہ سے منظوری کے بعد موٹیشن کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ہم نے زمین کی کچھ ادائیگی بھی کردی ہے۔