اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کا ضلع کورنگی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ,3 ناجائزمنافع خورگرفتار،متعددپرجرمانے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم وقارمہدی اورڈی سی کورنگی شازیہ جعفرکا ضلع کورنگی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ اس موقع پر وقار مہدی نے کہاکہ قیوم آباد بی ون مارکیٹ اور کورنگی کی مختلف مارکیٹوں میں سرکاری ریٹس سے زائد نرخوں پر سامان بیچنے کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔  کریک ڈاؤن میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔۔ جبکہ بعض افراد کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ وقار مہدی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ مٹھائی اوربیکری کی دوکانوں میں  صفائی کی ابتر صورتحال پرسندھ فوڈ اتھارٹی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔