اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم فہدگرفتار، 30 سے زائد وارداتوں کااعتراف، ترجمان رینجرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرزسندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرلانڈھی کےعلاقے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم فہدکوگرفتارکرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اوراسٹریٹ کرائم کی30 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم فہد کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔ جس میں ملزم فہد کو اکتوبر 2018 میں بابرمارکیٹ منظورجنرل اسٹورمیں ڈکیتی کرتے ہوئے واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے 30 بورپستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کواسلحہ اورایمونیشن سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔