اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میسی کا جادو نہ چل سکا،لیور پول نے بارسلونا کو چیمپیئنز لیگ سے باہر کردیا

نیوز الرٹ (علی کاظمی سے)فٹبال کلب لیورپول اور بارسلونا کے درمیان منگل کی شب کو، چیمپیئنز لیگ کےسیمی فائنل کا دوسرا حصہ لیورپول کے ہوم گراؤنڈ این فیلڈ میں کھیلا گیا ۔ اس سیمی فائنل کو کلب فٹبال کی تاریخ کے یاد گار ترین میچوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔یہ میچ فٹ بال مداحوں کے لیے کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں تھا۔کیونکہ بارسلونا ہوم گراؤنڈمیں نے لیورپول کو 3-0 سے شکست دےچکی تھی۔اور اس میچ میں لیور پول کو جیتنے کے لئیے کسی معجزے کا انتظار تھا ۔جو اسے ڈیووک اوریگی اورجورجیو وائن آلڈم کی شکل میں ملا۔ میچ کا پہلا گول 6 منٹ میں اوریگی نے کیا۔لیور پول کی برتری کے بعد بارسلونا کوگول کرنےکے کئے مواقعے ملے جو کے بارسلونا کے گول کیپر الیسن نے ناکام بنا دئیے۔کھیل کے 54 ویں منٹ میںمتبادل کھلاڑی وائن آلڈم نے گول کیا۔تیسرا گول دومنٹ کے وقفے کے بعد وائن آلڈم نے شاندار ہیڈ لگا کر کیا۔میچ کا آخری اور فیصلہ کن گول بارسلونا ٹیم کی اپنی غلطی کے باعث ہوا جسکا بھر پورفائدہ اوریگی نے اٹھایااور چوتھاگول سکور کر کےاپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا ۔