اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وہاڑی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا اچانک رمضان بازار وہاڑی کا وزٹ

وہاڑی(شفقت ماہی سے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن نے اچانک رمضان بازار وہاڑی کا وزٹ کیا، اور رمضان بازار کی ڈیوٹی، اشیاءکا معیار اور ریٹس بھی چیک کیے۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی رمضان بازار کے تمام عملہ سے ملےاور کہا کہ عوام کو مہنگائی اور استحصال سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ /پولیس اور تمام سرکاری ادارے ایک پیج پر ہیں اور مقصد صرف اور صرف ماہ صیام میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورو نوش کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی. دوران سکیورٹی چیکنگ ڈی پی او وہاڑی نے سیکورٹی کی صورت حال پر اطمینا ن کا اظہار کیا. اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعے ریکارڈنگ بھی چیک کی گئی.