اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اوکاڑہ: 8سالہ بلال اغواء کے بعد قتل، نعش 11فور ایل میں دفن۔۔۔

اوکاڑہ(آصف کھوکھرسے) دوروز قبل اغواہونے والے 8سالا بلال کو اغوا کاروں نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر قتل کردیا۔ ملزمان نے فون پر مقتول کے اہل خانہ سے فون کرکےسات لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔تاوان کی رقم نہ ملنے اور پولیس کا آگاہ کرنے پر ملزمان نے مغوی بلال کو قتل کرکے نعش نواحی علاقے 11فور ایل میں دفن کر دی۔پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے موبائل ڈیٹا سے ملزمان کو ٹریس کرکے ان کی نشاندہی پر مقتول بلال کی نعش اور آلا قتل برآمد کیا۔ مقتول کے ورثا اور اہل علاقہ نے تدفین سے قبل مقتول کی نعش کو سکندر چوک میں رکھ کرملزمان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا۔اس اندوناک واقع پر سارا علاقہ سراپا احتجاج ہے۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا اور تدفین کے لیے نعش قبرستان لے گئے۔