اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیربلدیات سندھ سعید غنی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، لوگوں کے گھر نہیں توڑوں گااستعفیٰ دے دونگا،سعید غنی کاردعمل

کراچی (نیوزالرٹ) سپریم کورٹ نے وزیربلدیات سندھ سعید غنی کے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے اعلان کا نوٹس لے لیا۔ سعید غنی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں، وزیربلدیات عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا اعلان کرکے عدالت سے اعلان جنگ چاہتے ہیں؟

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دوران سماعت اٹارنی جنرل، سیکریٹری دفاع، مئیر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کی رپورٹ مسترد کردی۔ کہا کیا یہ دستخط کسی پٹے والے کے ہیں، عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا ؟ غیرقانونی تجاوزات ختم کریں یہ سپریم کورٹ کا حکم ہے اس پر عمل کریں۔ حکومت چاہے تو پانچ منٹ میں بلڈوزرز آجاتے ہیں ۔ صفائی ہو جاتی ہے۔ عدالت نے ریمارکیس دیئے کہ تجاوذات کے خلاف کب کاروائی کریں گے ؟ کب نیند سے اٹھیں گے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے  توہین عدالت ہو۔ میں نے کہا تھا لوگوں کو بے گھر نہیں کرسکتے۔ میں عدالت میں پیش ہوں گا۔ اگر عدالت مجھے وزیر کی حیثیت سے لوگوں کے گھر توڑنے کے احکامات دے گی تو میں معذرت کرتے ہوئے عدالت میں ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دوں گا۔