اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یوئیفا چیمپیئنز لیگ ٹوٹین ہم ہاٹ سپرزکی معجزانہ فتح

لیورپول کی بارسلونا کے خلاف معجزانہ فتح کے صرف 24 گھنٹے بعد یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز نتیجہ سامنے آیا، جب پریمئیر لیگ کے کلب ٹوٹین ہم ہاٹ سپرز نے آئیایکس کے خلاف کم بیک کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین، دو سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔میچ شروع ہونے کے بعد پہلے ہاف کے آغاز پرآئیایکس کے کپتان ڈی لائیٹ نے پانچویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلا دی ۔ آدھے گھنٹے کے کھیل کے بعد ہشام ذکیہ نے دوسرا گول داغ دیا جس سے مجموعی برتری تین صفر ہو گئی اور محسوس ہو رہا تھا کہ ٹوٹین ہم کا قصہ تمام ہو گیا ہے۔لیکن دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی برطانوی ٹیم نے تابڑ توڑ حملے شروع کیے اور چار منٹ کے وقفے سے دو گول کر کے نہ صرف میچ میں برابری حاصل کر لی بلکہ مجموعی طور پر سکور دو، تین کر دیا۔لوکاس مورا نےآئیایکس کے فائنل کھییلنے کےخواب پر پانی پھیر دیا۔ لوکاس مورا اپنی ٹیم کے مسیحا ثابت ہوئے جنھوں نے نہ صرف پہلے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو جیت کی کرن دکھائی بلکہ کھیل ختم ہونے سے محض چند سیکنڈ قبل تیسرا گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔یہ 11 سال میں دوسرا موقع ہوگا جب دو برطانوی ٹیمیں یو سی ایل کا فائنل کھیلیں گی