اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت کودفاعی بجٹ میں اضافہ کی اہمیت 27 فروری کوپتہ چل گئی ہے

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئےترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے 1989 سے اب تک 19 صحافیوں کو شہید کیا، جب کہ بھارت نے کئی صحافیوں کو زیر حراست بھی رکھا۔ بھارت نے یاسین ملک سمیت کئی رہنماؤں کو خراب صحت کے باوجود حراست میں رکھا ہوا ہے، پاکستان نے ایل او سی پر خلاف ورزیوں اور سول شہریوں کی شہادت پر بھارت ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی وزیر خزانہ کے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو متنازعہ اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے، بھارت کی ایشیا پیسیفک کی مشترکہ صدارت انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے، جب کہ بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لے جانے کی کوشش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ صرف دفاعی بجٹ میں اضافہ سے کچھ نہیں ہوتا، 27 فروری کودفاعی بجٹ میں اضافہ کی اہمیت تو پتہ چل ہی گئی ہوگی، اپنے وطن کی سالمیت کی حفاظت کا جذبہ اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی ہائی کمشنر کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات معمول کے روابط کا حصہ ہے۔آسیہ بی بی سےمتعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ لیبیا کی صورت حال اس وقت انتہائی غیر یقینی ہے، پاک مشن نے لیبیا میں پاکستانیوں کو غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے۔افغانستان سے متعلق ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھاکہ افغان مسئلے کا بات چیت کے ذریعے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔