اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گجرات: بدلے کی آگ میں جلتی پڑوسن نے ہمسائیوں کا 2سالہ بچہ قتل کرا دیا

گجرات(نوید حسین شاہ سے)موضع کالرہ خاصہ میںگلی میں کھیلتے محمداذان کو پڑوسیوں نے گٹر میں پھینک کر قتل کردیا۔ایف آئی آر کے مطابق ثوبیہ تبسم نامی خاتون کا بیٹا محمداذان گلی میں کھیل رہا تھا کہ پروسن سینہ فیصل نے اپنے 11سالہ بیٹے کو کہا کہ اذان کو اُٹھا کر گٹر میں ڈبو کر ماردو تا کہ اس کی ماں کو لڑائی کرنے کا سبق سکھایا جائے۔جس پر عمر فیصل نے 2سالہ اذان کو اُٹھایا قریبی گٹر میں پھینک کر قتل کردیا۔آج ایک ہفتہ گزرنے کے بعد سول جج جمشید نواب ،ڈاکٹرز اور پولیس کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے فرانزک رپورٹ کیلئے نمونے حاصل کرلئے گئے۔لواحقین نے علاقہ مجسٹریٹ کی گاڑی کے آگے لیٹ کر احتجاج اور سینہ کوبی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے بھی ملزمہ ماں اور بیٹے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔