اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گورنر کی جماعت یوٹرن کی ماہر ہے، ہم بولیں تو کہتے ہیں این آر او مانگ رہے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (نیوز الرٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سنگل ونڈوفیسیلیٹی اورڈی کنسٹرکٹ آن لائن کنسٹرکشن پرمٹ اپروول سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اس سسٹم کا مقصد تعمیراتی اجازت ناموں کے حصول میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ پہلے بلڈنگ بنانے کی این او سی کے لیے 60 دن لگتے تھے اب 15 دن میں مل جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کا آرڈر ملے گا غیر قانونی تعمیرات گرا دیں گے۔ 2016 میں وزیراعظم کو لکھا تھا سرکلر ریلوے ہمارے حوالے کردیں مگر تاحال نہیں ملی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر کا آئینی کردار واضح ہے۔ گورنر کی جماعت یو ٹرن لینے کی ماہر ہے۔۔۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنا کام نہیں کرتی ، ہم بولیں تو کہتے ہیں این آر او مانگ رہے ہیں